اسلام آباد69فیصد ویکسینیشن

اسلام آباد69فیصد ویکسینیشن کے ساتھ سب سے آگے

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی ویکسی نیشن مہم میں تیزی کے لئے حکومت کے اقدامات کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں اوربڑے شہروں میں اس مہم کے دوران جہاں لو گ ویکسین لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں وہی ملک کا دارالحکومت اسلام آباد 69 فیصد آبادی ویکیسنیشن کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

حکومت کی جانب سے ستمبر کے آخر تک 24 بڑے شہروں کے لیے کوویڈ ویکسینیشن کے اہداف مقررکرنے کے بعداب تک کی ویکسینیشن کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 69، ، کشمیر 51، ، گلگت بلتستان 39، ، پنجاب 37، ، خیبر پختونخوا 35، ، سندھ 32 اور بلوچستان میں12 فیصد لوگوں کی ویکیسنیشن کی گئی ہے ۔ان اعداد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ اسلام آباد پاکستان میں مکمل طور پر ویکسینبیٹڈ شہروں کا سرخیل ثابت ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور