Azam swati

اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حکام کی موجودگی میں الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑکردی ہے۔

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہاہے۔

سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کوآگ لگادیں۔

وفاقی وزیرکےالزامات پرالیکشن کمیشن حکام کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کومستردکردیا

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نےقائمہ کمیٹی میں پیش آنےوالےواقعےسے چیف الیکشن کمشنرکو آگاہ کردیاہے۔

چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن پرانتخابات بیچنےکےالزام پرشدید تشویش کا اظہارکیاہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنے ہنگامی اجلاس الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا ہے، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک ارکان کو بریفنگ دیںگے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت

خیال رہے کہ آج قائمہ کمیٹی اجلاس میں حکومتی وزیرکے الزامات سے ارکان کوآگاہ کیاجائےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومتی وزراء کے الزامات پر سخت ردعمل متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن پرالیکشنزبیچنے کاالزام لگایااورگزشتہ روزایوان صدر میں حکومتی وزراء نےالیکشن کمیشن ارکان پر پیسے پکڑنے کاالزام لگایاتھا۔