The provincial cabinet will meet today

صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کابینہ کااجلاس آج ہورہا ہے ۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے ۔

کابینہ اجلاس کےلیے 21 نکاتی ایجنڈا مرتب کرلیاگیا،خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز 2011 میں ترامیم کے علاوہ ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز اجلاس کےایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ صوبےمیں چارتدریسی ہسپتالوں کےقیام کےسلسلے میں فیزیبلٹی اسٹڈی کےلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنےکےمعاملے پر غور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور

یہ بھی پڑھیں:چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

اجلاس میں میڈیکل ریلیف انڈومنٹ فنڈ ترمیمی بل 2021 اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئررولز 2016 میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا

اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کے اثاثوں کی صوبائی حکومت کو منتقلی سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ ا

جلاس میں موجودہ دور حکومت میں منظور شدہ قوانین کے تحت رولز کی تشکیل کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔