نورمقدم کیس ،ذاکر جعفر کی درخواست

نورمقدم کیس ،ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کی ہائی کورٹ میں سماعت

ویب ڈیسک: نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کو فوری وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔ذاکر جعفر کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان

عدالت کو شاہ خاور ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مدعی شوکت مقدم کی جانب سے پاور آف اٹارنی آج جمع کرا دوں گا،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی درخواست بھی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت مناسب سمجھے تو اس درخواست کو بھی اس کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کرے،جس پر جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضمانت منظور اور منسوخ کرنے کے اصول مختلف ہیں،ہم دونوں درخواستوں کو الگ الگ سنیں گے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج