The Sindh government arranged for an air ambulance to take Omar Sharif to the United States

سندھ حکومت نےعمرشریف کیلئےایئرایمبولینس کابندوبست کردیا

ویب ڈیسک (کراچی): حکومت سندھ نے ممتاز اداکار اور معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی ہے۔

نجی اسپتال میں زیر علاج اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لےجایاجائےگا۔ انہوں نے کہا ہےکہ علاج پرآنےوالےتمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سےعلیل عمرشریف کےویزےکےحوالے سےدرکارضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سےامریکی سفارتخانےمیں جمع کرادیےگئے ہیں۔

ممتازاداکارعمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان

جوادعمرنےمقامی میڈیا سےگفتگومیں کہا کہ وہ بطورخاص رکن کانگریس شیلا جیکسن کے شکر گزار ہیں جو ان کے والد کی صحت کےحوالےسے بےحد فکرمند ہیں۔

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔