Zabihullah Mujahid

داعش خطرہ نہیں،ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک (کابل)افغانستا ن کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کی نگراں حکومت افغانستان میں داعش کو روک سکتی ہے اور یہ گروپ ملک کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے مجاہد نے کہا کہ صوبہ ننگرہار میں ہونے والے حالیہ دھماکوںمیں ملوث دو گروہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

"داعش کوئی خطرہ نہیں ہے ، کیونکہ داعش سے لوگ نفرت کرتے ہیںکوئی ان کا ساتھ نہیں دیتا۔ دوسرا یہ کہ داعش کے خلاف ہماری لڑائی ماضی میں موثر رہی اور ہم جانتے ہیں کہ ان کی تکنیک کو کیسے بے اثر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ کے دوران کابل اور ننگرہار صوبے میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔