PIAaircraft

پی آئی اے انتظامیہ کا 6 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی آئی اے فلیٹ سے6ایئر بس320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔قومی ایئرلائنز کی فلیٹ سے انجنز کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کے لئے معروف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی

دلچسپی کی حامل کمپنیوں کو 26 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی آئی اے کےمطابق بولی اسی روز سہ پہر 4 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات