جمائما

جیل کی دھمکی دی گئی جس پر پاکستان چھوڑا،جمائما

ویب ڈیسک(لندن)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انھیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پرکیس بنائےجارہےتھےاورانھیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیاجارہا تھا۔

جمائما خان برطانوی اخباردی ایوننگ سٹیڈرڈ کےساتھ اپنےآئندہ آنےوالے شودی امپیچمنٹ کےبارے میں بات کر رہی تھیں۔

جمائما خان نےکہاہےکہ مجھے مونیکا لونسکی کے انٹرویو کے دوران احساس ہوا کہ اسی سال مجھے بھی پاکستان چھوڑنا پڑا تھا۔
مجھے بھی سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی دی گئی تھی مجھے لگاکہ مونیکا لونسکی اورجمائما خان کی کہانیوں میں بہت مماثلت تھی میں نے اپنے سے ایک کافی بڑی عمر کےشخص سے شادی کی ہوئی تھی جوکہ سیاسی طورپرطاقتورتھا اوراسے نقصان پہنچانےکےلیےمجھےنشانہ بنایاجارہاتھا۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب

جمائما خان کاکہناہےکہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب ان کےارینجڈ میرج کےبارے میں خیالات اپنے باقی دوستوں جیسے ہی تھے کہ یہ ایک پرانا،پاگلوں والاخیال ہےمگر میں دس سال ک بعد جب لوٹی تومیرے خیالات ذراسےمختلف تھےجہاں مجھے اس کےکچھ فوائد نظرآرہےتھے۔

وہ کہتی ہیں کہ جب میں پاکستان میں تھی تو ارینجڈ شادیاں کرواتی تھی میرے سابق شوہرکےدوستوں کےبچےکہنےلگے تھے کہ ٹھیک ہےہم ارینجڈمیرج کرلیں گےمگر اس میں جمائما کاملوث ہونا ضروری ہےاسکا یہ مطلب نہیں کہ والدین کے پاس فیصلہ کاحق نہیں رہاتھامگرمیں اس عمل میں شامل ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل نے پارٹی کی موجودہ قیادت کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

جمائماخان کہتی ہیں کہ میں اس بارے میں کوئی بیوقوفانہ حد تک خوش امید نہیں ہوں میں جانتی ہوں کہ جبری شادی ایک مکمل طور پر مختلف چیز ہے۔ مگر جسے اب ہم اسسٹڈ میرج کہتے ہیں میں نےانھیں کامیاب ہوتےدیکھا ہے