شاہ رخ خان اور اہلِ خانہ کا سالگرہ اور دیوالی نہ منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور ان کی فیملی نے آریان کے جیل میں ہونے کے باعث اس برس دیوالی اور سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو جیل میں 20 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ضمانت نا ہو باعث خان فیملی بہت پریشان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد ان کی درخواست ضمانت کو تقریباً 4 بار مسترد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ پر جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان خان جیل میں سخت حالات سے دوچار ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اور ان کی فیملی نے اس سال دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی ضمانت درخواست پرسماعت 26 اکتوبر کو

شاہ رخ اگلے ماہ 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے درخواست کریں گے کہ ان کی سالگرہ کے روز وہ اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ نومبر کی 2 تاریخ کو بالی وڈ کنگ کی سالگرہ کے بعد 13 نومبر کو آریان خان کی سالگرہ بھی ہے جس کے پیش نظر اگر آریان کی ضمانت منظور نہیں کی جاتی تو انہیں اپنی سالگرہ کا دن بھی جیل میں ہی گزارنا پڑے گا۔