خاتون کو ہیرا مل گیا

خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران ہیرا مل گیا

ویب ڈیسک: گھر کی صفائی کے دوران کبھی رکھی گئی چھوٹی موٹی چیزوں کا واپس مل جانا خواتین کے لیے ایک معمولی سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ اس دوران کوئی کروڑوں کی شے مل جائے تو کیسا لگتا ہے؟ آئیے ہم آپ کو اس کی حقیقی مثال سے متعلق بتائے چلتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے علاقے نارتھ امبر لینڈ میں 70 سالہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران قیمتی ہیرا ملا۔ پہلے پہل خاتون کو لگا کہ گھر کی صفائی کے دوران ملنے والا ہیرا کسی جیولری سے گرا نگینہ ہے لیکن پھر خاتون نے عقل مندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس نگینے کو جوہری کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ جوہری کے پاس جانے پر خاتون کو معلوم ہوا کہ وہ جس نگینے کو جیولری کا پیس سمجھ رہی تھیں وہ 24 قیراط کا ہیرا ہے جس کی قیمت 2 ملین پائونڈ ہے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل