میراڈونا 46 لاکھ کی گھڑی چوری

میراڈونا کی 46 لاکھ روپے کی گھڑی چوری کرنے والا انڈیا میں گرفتار

ویب ڈیسک:انڈین حکام نے دعوی کیا ہے کہ سٹار فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری ہونے والی کسٹمائزڈ گھڑی برآمد کر لی گئی ہے اور دبئی میں مبینہ چوری کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزم، جس کی شناخت واجد حسین کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو پولیس نے بتایا کہ انہوں نے واجد حسین کو شمال مشرقی ریاست آسام میں حراست میں لیا اور سوئس ساختہ ’ہبلوٹ‘ گھڑی برآمد کی۔ وہ دبئی میں مبینہ چوری کے بعد انڈیا فرار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات میں 16سال کے بچے امام مسجد بنیں گے

میراڈونا کے دستخط شدہ لمیٹڈ ایڈیشن ہبلوٹ گھڑی مبینہ طور پر ملزم نے چوری کی تھی جب وہ ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا جو دبئی میں آنجہانی فٹ بال کھلاڑی کا سامان محفوظ کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سنگل ایڈیشن گھڑی، جس کی قیمت تقریباً 26 ہزار ڈالر سے زائد ہے، اس کی پشت پر میراڈونا کی تصویر بنی ہے اور ان کی جرسی کے نمبر 10 کے ساتھ دستخط بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

پولیس کے مطابق 37 سالہ واجد حسین دبئی میں قائم ایک فرم میں سنہ 2016 سے سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے، جہاں میراڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں۔
آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا شرما کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے دبئی میں اپنے ہم منصبوں سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، انڈین پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست شخص نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ اگست میں اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے آسام میں اپنے آبائی گھر واپس آیا تھا۔