شہباز گل

نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

انہوں نے لکھا کہ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔

انہوں ںے پھر لکھا کہ حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔