پشاور کی سڑکوں پر کیٹ آئیز

پشاور کی سڑکوں پر لگائے گئے کیٹ آئیز عذاب بن گئے

پشاور کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کنٹرول کرنے کیلئے بڑے سائز کی کیٹ آئیز نے شہریوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں گاڑیوں کو لین ڈسپلن کیلئے لگائی گئی کیٹ آئیز نے کئی شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر پھاڑ دیئے جبکہ کیٹ آئیز لگانے کے بعد ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو گئی ہیں۔

یونیورسٹی روڈ بالخصوص اور باقی سڑکوں پر بالعموم ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے بڑے سائز کی کیٹ آئیز نصب کی گئی ہیں پشاور میں جن جن مقامات پر بی آر ٹی کے باعث رش بڑھ گیا ہے ان مقامات پر گاڑیوں کے لین ڈسپلن کیلئے کیٹ آئیز نصب کی گئی ہیں ہشتنگری، ارباب سکندر خان خلیل فلائی اوور، یونیورسٹی روڈ اور دیگر کئی اہم شاہراہوں پر یہ کیٹ آئیز لین ڈسپلن کیلئے لگائی گئی ہیں تاہم ان کا سائز انتہائی بڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ دیوہیکل سائز کی کیٹ آئیز ہیں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  رستم میں بارش اور ژالہ باری ،فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں: نمکمنڈی کے تاجروں نے ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردی

پشاور میں شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے اور ٹائر خراب ہونے کی شکایات معمول بن گئی ہیں۔ پشاور میں کیٹ آئیز کی تنصیب نے ٹریفک روانی کو مزید سست روی کا شکار کردیا ہے جس کے باعث ٹریفک جام کی شکایات مزید بڑھ گئی ہیں۔