غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بمباری میں 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے نصیرت کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15 جبکہ مغربی کنارےکےشہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد نصیرت کیمپ میں جبکہ رات گئے رفح پر اسرائیلی بمباری میں 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید کر دیئے گئے.
دوسری جانب غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے اور حماس اس کا جائزہ لے رہا ہے جس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج