خان پور ڈیم کشتی الٹ گئی

خان پور ڈیم: ٹرپ پر آئے طالبعلموں کی کشتی الٹ گئی، ٹیچر جاںبحق

خان پور ڈیم سیر و تفریح کے لیے جانے والے طالبعلموں کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد باعث الٹ گئی۔ کشتی میں بچوں اور اساتذہ سمیت 34 افراد سوار تھے۔

واقعے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق باقی تمام افرا د کو بچا لیا گیا، چار طالبعلموں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طالبعلم سوار تھے، کشتی گہرے پانی میں پہنچتے ہی پانی میں موجود چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

یہ بھی پڑھیں:ٹھٹھہ :تیز ہواؤں کےباعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر نے آخری دم تک ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسی میں خود جاں بحق ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی

مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔ ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئیں جبکہ چار بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی اسکول کے بچے پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے ۔