بنوں خواجہ سرا جاں بحق

بنوں،محفل موسیقی میں فائرنگ،ایک خواجہ سرا جاں بحق ، 4 افراد زخمی

محفل موسیقی میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق ، چار افراد زخمی ہو گئے ، فائرنگ کا واقعہ بنوں کے علاقہ گریڑہ شاہجہاں میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں پیش آیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود گریڑہ شاہ جہان میں شادی کی تقریب منعقد ہو ئی تھی جس میں ڈی جے پروگرام جاری تھا ، وہاں پر موجود دو مسلح گروپوں میں نامعلوم وجوہات پر اندھا دھند فائرنگ ہو ئی ، پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں پر ان کی گاڑی پر بھی فائرنگ ہوئی تاہم وہاں پر پولیس نے تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا .

مزید پڑھیں:  رفاح میں صیہونیوں کی گولہ باری، 15 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ہسپتال میں خواجہ سرا فہیم اللہ عرف شعلہ سکنہ چارسدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اسی طرح بعد میں مزید دو زخمی ہسپتال لائے گئے، ایس ایچ او صمد قریشی نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ زخمیوں میں ابراہیم ولد سلیم خان ساکن تپی غلام قادر اخوند خیل،ساجد خان ولدعمر آیاز خان ساکن مندیوخاص،محمدولی ولد رحمت علی ساکن لکاشویب کاخیل اور سہیل خان ولد اسرار خان ساکن ممش خیل شامل ہیں جن کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی برادری اسرائیلی حارجیت روکنے کیلئے کردار ادا کرے، سعودی عرب