گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات

رات کی آغوش میں اسکردو جگمگاتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے اسکردو اور گلگت میں آئس ہاکی کھیلتے ہوئے لڑکیوں کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اسکردو کے خوبصورت مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رات کی آغوش میں اسکردو جگمگاتا ہے اور ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں برف پر ہاکی کھیلتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی

یہ بھی پڑھیں:لوگوں کو غربت سے نکالنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

مزید پڑھیں:  ملک میں انارکی نہیں چاہتے، عدم تشدد کی پالیسی زیادہ طاقتور ہے، اسد قیصر

انہوں کا مزید کہنا تھا اسکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ یہ علاقہ اب سرما کی کھیلوں کا ایک عالمی مرکز بنے گا، انشاءاللہ

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں، کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، خیبرپختونخوا میں گلگت سمیت دیگرعلاقے کھیل کے لیے بہترین ہیں، خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں۔