بھائیوں نے بیویوں کو طلاق 3

بیمار ماں کو بری حالت میں دیکھ کر3 بھائیوں نے بیویوں کو طلاق دیدی

الجزائر میں بوڑھی بیمار ماں کو بری حالت میں دیکھ کر تین بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایات جاری کرکے ملازمت پر گئے تھے لیکن شام کو جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا۔

پڑوسی ضعیف ماں کو نہلا رہے تھے جسے دیکھ کر بیٹوں کا پارہ ہائی ہوگیا، گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تینوں خواتین اپنے کمروں میں آرام کررہی ہیں جس پر بیٹوں نے ماں کا دھیان نہ رکھنے پر استفسار کیا، بات تکرار تک آن پہنچی اور پھر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:لاشوں کو گھروں میں ساتھ رکھنے اور خدمت کرنے والا عجیب قبیلہ

پولیس کے مطابق لڑکوں کی ماں کا خیال ان کی شادی شدہ بہن رکھتی تھی اور کافی وقت دیر تک اپنی ماں کے ساتھ گھر پر رکتی تھی تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بیٹی نہیں آرہی تھی کیونکہ اس کے شوہر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا رفح پر حملہ،بچوں سمیت 26فلسطینی شہید

بیٹوں نے اپنی بیویوں کو ماں کا خیال رکھنے کا کہا جس پر تینوں خواتین نے اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا۔