او آئی سی اجلاس ميزبانی پاکستان

او آئی سی اجلاس کی مسلسل دوسری بار ميزبانی پاکستان کیلئے باعث فخر ہے

وفاقی وزير خارجہ مخدوم شاہ محمود قريشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس کی مسلسل دوسری بار ميزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے ليے تمام انتظامات مکمل کيے جاچکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس ميں مسلم امت کو درپيش مسائل پر بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم بلاول بھٹو کے حکومت کو دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئی

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمير اور فلسطين پر خصوصی گفتگو ہوگی اور امت مسلمہ کو درپيش تمام چيلنج زير بحث آئيں گے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا 48 واں اجلاس تاريخی نوعيت کا ہے۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے جو مہمان آئے گے وہ يہاں سے مطمن جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کرے گی۔