پاک فضائیہ تباہ ہونے والے طیارا

پاک فضائیہ کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے مناظر

ویڈیو: پاک فضائیہ کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے مناظر

پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

پشاور میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فضائیہ طیارے کی ویڈیو فوٹیج آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ کسی ٹیکنیکل خرابی کے باعث کافی دیر ہوا میں رہا۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹوں نے سنبھالنے کی کافی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

آخر کار پائلٹ طیارے پر قابو نہ پا سکے اور طیارہ ورسک روڈ گھڑی تاجک نزد شاہدل بانڈہ پیپل سٹاپ کے قریب ایک حجرے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ہیں، تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔