قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس

قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس طلب

اسلام آباد: (مشرق نیوز) حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس21 جون یا کسی اور دن کو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا ایوان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کیلئے مختص کرنے کی تحریک پیش کی جو منظور کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس21 جون یا کسی اور دن کو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر پیپلزپارٹی کے اعتراض پر ہورہا ہے، اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ سے چنگ چی ڈرائیور بلال احمد جاں بحق