ہرنائی میں چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا

ہرنائی میں چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ کامیابی سےکر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید، میجر زخمی

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر” کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر کے ان کا تعاقب جاری رکھا اور پہاڑوں میں گھیراؤ کے دوران بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جھڑپ کے دوران پاک فوج کے دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم نے جام شہادت نوش کیا جب کہ میجر عمر دہشت گردوں سے جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز، قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔