راولپنڈی: ڈھوک کمال دین میں میاں، بیوی اور بیٹا قتل

راولپنڈی:تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں، بیوی اور بیٹے کو گھر اندر ہی قتل کر دیا گیا ۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں، بیوی اور بیٹے کو نا معلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سید سجاول شاہ، فرزانہ اور ابراہیم کے نام سے کی گئی، جبکہ مقتول کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے تھا اور وہ پی اے ایف میں بطور سویلین ڈرائیور ملازمت کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور

مقتول کو اس کی بیوی اور بیٹے سمیت نا معلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر قتل کر دیا، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور کیس کی تفتیش شروع کر دیں۔