قومی ٹین پن باولنگ ٹیم

6 رکنی قومی ٹین پن باولنگ ٹیم ورلڈ ٹین پن باولنگ کپ میں شرکت کرے گی

6 رکنی قومی ٹین پن باولنگ ٹیم ورلڈ ٹین پن باولنگ کپ میں شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹین پن باولنگ کے صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 3 سے 23 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں 120 ممالک کے کھلاڑی سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

قومی ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں احمد سلڈرا، اعجاز الرحمن، شبیر لشکر، علی سوریا، امجد محمود اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا

ایک سوال کے جواب میں اعجاز الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں۔