وزیراعظم شہبازشریف

عمران نیازی نے آئی ایم ایف معاہدےکی دھجیاں اڑائیں، وزیراعظم شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں، عالمی جریدے نے ہمارے موقف کی تصدیق تصدیق کردی۔ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح کے معروف جریدے اکانومسٹ نےہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ کی دوخبروں نے عمران نیازی سے متعلق ہمارے موقف کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے عمران نیازی سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئےاس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا ہے، عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔