شیخ رشید کا دعویٰ

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔ لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔ لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے اور سیلاب نے تو پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کر دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

شیخ رشید نے کہا ہے کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا جبکہ عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اور پیٹرول سستا نہیں ہو گا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے؟ سندھ میں گندم، کپاس اور گنا نہ ہو گا تو غذائی قحط ہو گا۔ لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی۔ صرف الیکشن ہی حل ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت