آپ کو مائنس کیا جا رہا ہے؟ عمران خان سے صحافی کا سوال

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مائنس ون فارمولے سے متعلق سوال کیا کہ پہلے متحدہ بانی الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب کو مائنس کیا جا رہا ہے جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں ۔ عدالت آمد پر صحافیوں نے عمران خان سے دیگر سوالات بھی کیے جن کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بڑا خطرناک ہوں ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی
مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق

واضح رہے جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔