مریم نواز

مریم نواز نے الیکشن کے لیے شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے پریشر پر نہیں آنا چاہیے، الیکشن چاہیے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑدیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ چاہیے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑیں اورانتخابات میں چلے جائیں۔ جتھے لا کر پریشر ڈال کر الیکشن کی بات منوانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے ، الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے پریشر پر نہیں آنا چاہیے، الیکشن کی قریب ہوتے ہی نواز شریف ،شہباز شریف اور جماعت فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ان سونگر جس نے بھی کرایا، عمران خان کوتھپکیاں د ی جارہی ہیں ، عمران خان کوتھپکیاں نہ ہوں تو ان سے 3دن میں نمٹ لیں گے۔ یہ شخص عمران خان لوگوں کو للکارتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں، ذاتی مقاصد کے لیےمذہب کا استعمال مناسب بات نہیں، مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ یہ شخص فتنہ،انتشار اور پاکستان کی تباہی ہے، ان کو نئی نسل کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا