بیوی کے قتل کا الزام، سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: سینئر صحافی ایازمیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم شاہ نواز کو اسلام آباد سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 روزی جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کی 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد

عدالت نے صحافی ایازمیر اور انکی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی منظور کرلی، پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاﺅس پر بیوی کو قتل کر دیا تھا۔