وفاقی حکومت

پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں وفاقی حکومت برقرار رہے گی، راناثنااللہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو بھی وفاقی حکومت برقرار رہے گی، پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں تو ہم بہتر پوزیشن سے میں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ دسمبر یا جنوری، جب بھی الیکشن ہوں گے نواز شریف آکر قیادت کریں گے، اگر پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو بھی وفاقی حکومت برقرار رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں تو ہم بہتر پوزیشن سے میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

راناثنااللہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیانیہ کوئی پاپولر نہیں، یہ حکومت میں تھے تب بھی مہنگائی تھی۔ اس میں شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لا سکے۔ ہم عمران خان کے دور حکومت کی تباہی کو کور کر رہے ہیں، ہم الیکشن میں لوگوں کو حقائق بتائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف دسمبر یا جنوری، جب بھی الیکشن ہوں گے تو وہ آئیں گے اور الیکشن مہم کی قیادت خود کریں گے۔