قومی ویمن کرکٹرز کی برسبین میں جم ٹریننگ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے برسبین پہنچنے کے بعد تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی ویمن کرکٹرز نے برسبین پہنچنے کے بعد اگلے ہی روز آسڑیلیا کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کرنے کیلئے جم کا رخ کیا اور بھرپور جم ٹریننگ کی

مزید پڑھیں:  پہلا ٹی 20، امریکا نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

اس موقع پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے فزیکل ٹرینر بھی موجود تھے جن کی نگرانی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی، یاد رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ آسڑیلیا پر پہنچ چکی ہے جہاں اس نے میزبان ملک کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جبکہ اس کے بعد ہونے والی آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:  فاسٹ بولر حسن علی کو ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کردیاگیا