مردان، دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق گدر چوک محلہ خان خیل میں ایک دکان کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کپڑے اور کاسمیٹک کے دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے لاکھوں کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیم کوئک رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
یاد رہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل