سینیٹ انتخابات‘ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب

ویب ڈیسک: سینیٹ کی48 نشستوں پر انتخابات کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاﺅس بھجوا دی ہے اور وزیراعظم ہاﺅس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گا۔
اس سارے عمل کے بعد صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کراچی سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ، دوسری کیلئے امگریشن جاری