اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

ویب ڈیسک: اقتدار کے نشے میں دھت مودی نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کی خاطر جاری انتخابی مہم میں تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے۔
اس دوران مودی انتخابی مہم میں ہندووں کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے مسلمانوں کیخلاف کھل کر ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں۔
راجستھان میں انتخابی ریلی کے دوران مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس اور اپوزیشن نے نچلی ذات اور قبائلیوں کا کوٹا مسلمانوں کو دے دیا ہے۔ اس دوران مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایک تقریر کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اپنی انتخابی مہم کے دوران مودی نے بھارتی مسلمانوں کو درانداز قرار دیا تھا جس پر کافی شور شرابہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت مودی تواتر کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کئے چلے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ