coas bajwa bill gates discuss covid 19 situation polio eradication derive in pakistan 1591848265 7091

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فون پرگفتگو

اسلام آباد:بل گیٹس نے پاک فوج کی پولیو مہم میں کردار کو سراہا ، ٹیلی فون کال پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری مہم کے تناظر میں تھی ، آرمی چیف  کا کہنا ہے کہ پولیو مہم قومی فریضہ ہے، پاک فوج  نے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے شعبہ صحت کے اہم اقدامات میں کردار ادا کیا ہے،

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

پاک فوج پولیو مہم میں سکیورٹی ، مانیٹرنگ اور پولیو ٹیموں کی استعداد کار بہتر بنانے میں تعاون کر رہی ہے، کورونا وبا کے باوجود پاک فوج حکومت کی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں میں شامل ہے، پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز نے کورونا وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کیا ہے، گفتگو میں وبا کے مستقبل اور ٹیکنالوجی کے ذریعے نظام صحت کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی

آرمی چیف نے بل گیٹس اور ان کی فاونڈیشن کا بیماریوں کے خاتمے میں کردار پر شکریہ ادا کیا ، پاکستان کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کسی بھی کام کی بھرپور حمایت کریں گے۔