Chief Minister Mehmood Khan 696x447 1

پشاور میں اگلے پی ایس ایل کے میچز منعقد کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گے- وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت  محکمہ سپورٹس کا اجلاس، پشاور میں اگلے پی ایس ایل  میچز منعقد کرنے کے امکانات کا جائزہ ، پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے سلسلے میں ارباب نیاز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،

مزید پڑھیں:  بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر

صوبائی حکومت پشاور میں  اگلے پی ایس ایل کے  میچز منعقد کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، اگر حالات سازگار ہوئے تو پی ایس ایل میچز کے لئے تیاریوں کو بر وقت مکمل کیا جائے گا، صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروع  کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، 

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ارباب نیاز اسٹیڈیم میں تمام تیاریوں کو مکمل کرنے میں چھ سے سات مہینے درکار ہیں، وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو ارباب نیاز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں   کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت ۔