Akbar Ayoub

پشاور میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تین ہزار ٹیم لیڈرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پشاور: سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تین ہزار ٹیم لیڈرز تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کے مطابق نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جاری بھرتیوں کا عمل بھی جلد پورا کردیا جائےگا،قبائلی اضلاع میں نئی پوسٹوں پر بھرتی اور ٹیم لیڈرز کی تعیناتی کے لیے صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائے گی،

معذور اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص پیرامیٹرز متعین کرنے کے  احکامات جاری کر دیئے، خصوصی افراد کی ٹیسٹ، انٹرویوز اور ڈیمو میں ان کی مخصوص خصوصیات کو جانچا جائے، وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان نے کہا کہ ایٹا ایک سرکاری ادارہ ہے جس کو ازسرنو فعال کیا گیا ہے،جس سے ان کی استعار میں مزید اضافہ ہوا،

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

آئندہ کالجز اور یونیورسٹیز بشمول ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بھرتیوں کا عمل ایٹا کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، وزیر تعلیم اکبر ایوب نے کہا کہ ایٹا کو مکمل سپورٹ کریں گے  ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی سلیکشن میں ریٹ کے ساتھ بھرتیوں کے عمل کی تکمیل کا دورانیہ بھی مد نظر رکھا جائے،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار

اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے کوشش ہے بھرتیوں کا عمل جلد از جلد پورا کردیا جائے، کرونا صورتحال کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہر حال میں پوری کر دی جائے گی، اجلاس میں وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حسن یوسفزئی، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن  اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے شرکت کی۔