1234 4

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے کی شدید مذمت

ویب ڈسک (اسلام اباد): پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ، میزائل اور ڈرون کو کامیابی سے مار گرانے پر پاکستان نے سعودی دفاعی صلاحیت کو سراہا ,حملے کی ناکامی سے کئی معصوم قیمتی جانوں کو بچالیا گیا.

ایسے حملے فوری طور پر روکے جائیں.پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے.

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے شہروں ریاض، نجران اور جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

پاکستان ان میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے روکنے کی کارروائی کو سراہتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کو بچا لیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سالمیت کو درپیش ان خطرات کے خلاف اس کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔