Screen Shot 2020 09 14 at 6.43.13 PM

رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا- وزیراعظم

ویب ڈیسک: .رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کیلئے معاہدے پردستخط کی تقریب.وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ رشکئی انڈسٹریل زون پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مبارک باد پیش کرتاہوں، سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے.ہمیں اپنی تقاریب کا انعقاد اردو میں کرنا چاہیے.رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا.ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں رہ کر لو گوں کو ملازمتیں ملیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی میں پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے.افغانستان میں امن سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی.سی پیک منصوبوں کے تحت پاکستان میں ایم ایل ون ریلوے منصوبہ مکمل کیا جائے گا.پاکستان سے افغانستان کے راستے ازبکستان تک ریلوے لنک قائم ہوگا.

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں.ماضی میں پاکستان میں صنعتی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی.پاکستان میں ترقی کے لیے اپنی صنعتوں کو ترقی دینا بہت ضروری ہے.