ویب ڈیسک(قندوز)افغان فوج کے ایک مسجد پر فضائی حملے کے نتیجے میں 11 طالبعلم اور امام مسجد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اس حملے پر حکومت کا موقف مقامی انتظامیہ کے موقف سے مختلف ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسیر نے بتایا کہ گزشتہ روز افغان فوج اور طالبان جنگجوں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ اس دوران صوبہ تخار کے ایک گائوں پر یہ فضائی حملہ کیا گیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ اس وقت ہوا جب متاثرہ افراد قرآن پڑھنے میں مصروف تھے۔ مسجدحملے میں امام مسجد سمیت 11 طالبعلم جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments