825733 9007412 3 akhbar

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی، جس کے نتیجے میں آرڈیننس سے عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد از جلد نمٹانے کیلئے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتیں 4 ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔آرڈیننس کے تحت وزیرِاعظم انسدادِ جنسی زیادتی کرائسس سیلز کا قیام عمل میں لائیں گے، کرائسس سیل 06 گھنٹے کے اندر اندر میڈیکولیگل معائنہ کرانے کا مجاز ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ

نادرا کی مدد سے قومی سطح پر جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹر تیار کیا جائے گا، آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اور قابلِ سزا جرم قرار۔