107873855 recd

ریکوڈک کیس: پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک: ریکوڈک کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کی پاکستان اثاثے منجمند کرنے کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم امتناع سولہ دسمبر 2020ء کو جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

ادھر اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کو سنے بغیر اثاثے منجمند کرنے کا حکم دیا۔ حکومت پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف