66 scaled

اورکزئی:جرائم میں ملوث8پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

ویب ڈیسک (اورکزئی):مختلف جرائم میں ملوث ضلع اورکزئی کے 8 پولیس سپاہی نوکریوں سے برخاست کر دیئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع ہے ۔ایک پولیس سپاہی کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

نوکریوں سے برخاست اور معطل کئے گئے پولیس اہلکار قتل اقدام قتل منشیات سمگلنگ جرائم پیشہ افراد کے معاونت و دیگر مختلف جرائم میں ملوث تھے ۔ محکمانہ انکوائری و تحقیقاتی کمیٹی کے فائنل رپورٹ کے بعد 13 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار