1

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سے متعلق اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود کی زیر صدارت خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سے متعلق اجلاس، صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور متعلقہ سنئیر ڈاکٹروں کی شرکت۔

اجلاس کو خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی تکمیل پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ،

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ

بریفنگ میں کہا گیا کہ انسٹیٹیوٹ کی عمارت کا 85 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے، اجلاس میں ادارے کو فعال بنانے کے لئے متعلقہ سنئیر ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، کمیٹی ادارے میں ترجیحی شعبوں کو کم سے کم وقت میں فعال بنانے کے لئے تجاویز پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ادارے کو فعال بنانے کے لئے تجاویز کے ساتھ ساتھ ان پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائینز بھی مقرر کئے جائیں،ادارے کو سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لئے اس کے لئے الگ بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا فیصلہ۔