sf

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ معاملہ اٹھایا جانا خوش آئند ہے-وزیراعظم

ویب ڈیسک :وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس، اجلاس میں شہزاد اکبر نے براڈشیٹ کیس پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ براڈشیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھے جائیں، براڈشیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منطرعام پر لائے جائیں، براڈشیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، گزشتہ دس سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے،ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے، وزیراعظم نے براڈشیٹ معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں فواد چوہدری ،شیری مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل،

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج

اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی بریفنگ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ معاملہ اٹھایا جانا خوش آئند ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے وجود میں آئی، فخر ہے کہ ہماری جماعت کو مافیا نے سپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم انکے سامنے جھک جاتے۔