بھٹو خاندان میں خوشیوں کے شادیانے،بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) بے نظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں ،بختاور بھٹونے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کیلئے ڈریس ڈیزائن کرالئے، شادی کےسلسلے میں تقاریب کا آغاز 24جنوری سے ہوگا۔

بلاول ہاؤس میں 24جنوری کو میلادمنعقدہوگا ،مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا، آئندہ ہفتےسےبلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔

کوروناکےباعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔

ان کی منگنی 27 نومبر 2020 کو لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے کراچی میں ہوئی تھی۔