ویب ڈیسک( کراچی) سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جو کچھ بھی سیکھا اسے جونیئرز کو منتقل کرتا آرہا ہوں۔
انہوں کا کہنا تھا کہ فن کسی کی ذاتی میراث نہیں ہے اور دوسروں کی رہنمائی کرنے والوں پر خدا کی ذات اپنا خصوصی کرم کرتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ فی الحال اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے بارے نہیں سوچا کیونکہ کام کرنے سے ہی میں پرجوش اورتواناہوں ۔خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ تندرستی والی زندگی عطا کرے۔