591965 1437860 sanau updates

عوام کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

ویب ڈیسک(بٹگرام )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا، بٹگرام پہنچنے پر بٹگرام پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی، آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے یادگار شہداء پولیس بٹگرام پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن بٹگرام میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا،آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے بٹگرام پولیس کانفرنس ہال میں منعقدہ ہزارہ پولیس افسران کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت، ڈی پی او تورغر قمر حیات خان، ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون اور ڈی پی او کوئی پالس کوہستان سید مختارشاہ کے علاؤہ ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن اور ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی، تمام ڈی پی اوز نے اپنے اپنے اضلاع میں قیام امن کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفننگ پیش کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

آئی جی خیبر پختونخواہ نے تمام اضلاع کے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا، آئی جی نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔ منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گروہوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائےعوامی دوست پولیس کو فروغ دیا جائے، فرقہ واریت کو فروغ دیکر معاشرے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز کسی کو نہ دی جائے اور ایسے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے، تھانہ کلچر میں بہتری لائے جائے تاکہ مسائل کے حل کیلئے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔

آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کے دوران بہترین سیکیورٹی پلان مرتب دیا کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوئے، اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انکے ذریعے ملک بھر کی طرح دنیا میں خیبرپختونخواہ کی جانب سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام جائے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

دورہ بٹگرام کے موقع پر آئی جی نے میڈیا نمائندگان سے میڈیا ٹاک بھی کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بٹگرام میں جلد نئے تھانہ اور پولیس چوکیات بنائی جائے گی، کراہ کرم پولیس فورس کا کنٹریکٹ دوبارہ بحال کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیج دی گئی ہے جلدانکو دوبارہ بحال کیا جائے گا، بٹگرام پولیس کی نفری میں جلد اضافہ بھی کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی اور اس موقع پر کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔