malam

سیاحتی وادی مالم جبہ میں انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کی مقابلے اختتام پذیر

ویب ڈیسک (سوات): سیاحتی وادی مالم جبہ میں انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کی مقابلے اختتام پذیر، جائنٹ سلالم میل کیٹگری میں سویٹرزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ویکٹر راجر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بلجئیم سے تعلق رکھنے والے جولین ہیری نے دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر ہیری نے کامیابی حاصل کی، جوائنٹ سلالم فیمیل کیٹگری میں پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن سارا ندیم نے اور عائشہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

پیرل جائنٹ سلالم میل کیٹگری میں مالم جبہ سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رضا اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن افغانستان کے سوریش احمد جبکہ تیسرے پوزیشن پاکستان کے وکیل احمد نے حاصل کی،
سوات:پیرل جائنٹ سلالم فیمل کیٹگری میں پاکستان کی سارا ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن فاطمہ ندیم جبکہ عائشہ اکمل نے تیسری حاصل کی، پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سینیٹر فیصل جاوید نے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئی، میل نوجوان میں کھلاڑیوں کی پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں 1 لاکھ, 75 ہزار اور 50 ہزار نقد کیش تقسیم، اور فیمل کھلاڑیوں میں 50 ہزار, 30 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد کیش تقسیم ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی