پشاور یونیورسٹی سمیت پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

ویب ڈیسک (پشاور)جامعات ودیگرتعلیمی ادارےنشانہ بنانےکاخدشہ ہے ،محکمہ داخلہ وقبائلی امورخیبرپخونخواکی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سےکمانڈرمزمل چارسدہ ایریاپہنچ گئےہیں،افغان دہشت گردگروپ پشاورمیں کاروائی کامنصوبہ بندی کرچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان

پشاور بھرکےتمام پولیس افسران،دیگرقانون نافذکرنےوالےاداروں کےسربراہان اورتعلیمی اداروں کےحکام کو کوتھریٹ الرٹ سےمتعلق مراسلہ جاری، آگاہ کردیاگیا۔

محکمہ داخلہ نےپیشگی بھرپورحفاظتی اقدامات کرانےکی ہدایات کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار

ہائیرایجوکیشن خیبرپختونخوانےبھی تمام جامعات ودیگرتعلیمی اداروں کومراسلہ کےذریعےآگاہ کردیا ہے اور
ضروری حفاظتی اقدامات کرانے کی ہدایات کردی ہے۔